رسائی کے لنکس

ڈوٹرٹے نے فلپائن کے منصب صدارت کا حلف اٹھا لیا


ڈوٹرٹے (بائیں) سبکدوش ہونے والے صدر آکینو (دائیں) سے محو گفتگو
ڈوٹرٹے (بائیں) سبکدوش ہونے والے صدر آکینو (دائیں) سے محو گفتگو

ڈوٹرٹے نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے مدت صدارت کے پہلے چھ ماہ میں ملک سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر دیں گے۔

روڈریگو ڈوٹرٹے نے جمعرات کو باضابطہ طور پر فلپائن کے سولہویں صدر کے طور پر منصب کا حلف اٹھا لیا۔

ماضی کے رہنماؤں کے برعکس ڈوٹرٹے نے کسی بڑے عوامی اجتماع کے سامنے حلف نہیں لیا اور منیلا میں اس سلسلے میں ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

وہ عہدے سے منسلک پرتعیش طرز زندگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ بلٹ پروف صدارتی مرسڈیز کی بجائے پک اپ ٹرک میں سفر کریں گے۔

ڈوٹرٹے نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے مدت صدارت کے پہلے چھ ماہ میں ملک سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر دیں گے۔

گو کہ بہت سے لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے لیکن انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان اس ضمن میں بڑے پیمانے پر بلا امتیاز گرفتاریوں، ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خدشہ ظاہر کرتے ہیں۔

اپنے افتتاحی خطاب میں صدر ڈوٹرٹے نے کہا کہ "میں جانتا ہوں کہ جرائم کے خلاف میری لڑائی کے طریقوں کو کون جائز قرار نہیں دے گا، یہ لڑائی تواتر کے ساتھ ہو گی اور پائیدار ہو گی۔"

71 سالہ ڈوٹرٹے ڈاواؤ شہر کے میئر اور پراسیکیوٹر رہ چکے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ چھ سال کی مدت کے لیے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے جو کہ قومی سطح کی سیاست میں ان کا پہلا قدم ہے۔

XS
SM
MD
LG