رسائی کے لنکس

زمین کا گھنٹا: دنیا بھر میں تاریخی عمارتیں تاریک کر دی گئیں


دنیا کے 125 ملکوں کے چار ہزار سے زیادہ شہروں میں غیر ضروری بجلی بند کر کے ’زمین کا گھنٹا‘ منایا گیا۔ اس کا مقصد ماحولیات کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔

اس موقعے پر مشہور اور تاریخی عمارتوں، کاروباری اداروں اور گھروں میں ساڑھے آٹھ بجے رات سے ساڑھے نو بجے تک بجلی بند رکھی گئی۔

اس دن کا اہتمام چار سال پہلے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے کیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس دن بجلی بند کر دینا انسانی تاریخ میں ماحولیات کے بارے میں اٹھایا جانے والا سب سے بڑا قدم ہے۔

جن مشہور عمارات و آثار میں اس دوران روشنیاں بجھا دی گئیں ان میں امریکی ریاست ڈکوٹا میں ماؤنٹ رشمور، لندن کا بگ بین، پیرس کا ایفل ٹاور، سڈنی کا آپرا ہاؤس، ہیروشیما میں امن کی یادگار، ریو ڈی جنیرو میں عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ اور اہرامِ مصر شامل ہیں۔

امریکہ میں ’امن کا گھنٹا‘ کی مینیجنگ ڈائرکٹر لیزلی اون کا کہنا ہے کہ یہ بین الاقوامی کوشش لوگوں کو پیغام دیتی ہے کہ وہ دنیا کو صاف تر اور محفوظ تر بنانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG