رسائی کے لنکس

اٹلی میں زلزلے سے کم از کم 159 افراد ہلاک

اٹلی کے وسطی علاقے میں بدھ کی صبح کو آنے والے شدید زلزلے سے کم از کم 159 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتا ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے روم میں عمارتیں تقریباً 20 سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔

اٹلی میں شدید زلزلے سے تباہی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے روم میں عمارتیں تقریباً 20 سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔
1/6 ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے روم میں عمارتیں تقریباً 20 سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔
مزید Show less
اٹلی کے وسطی علاقے میں بدھ کی صبح 6.2 کی شدت کا شدید زلزلہ آیا۔
2/6 اٹلی کے وسطی علاقے میں بدھ کی صبح 6.2 کی شدت کا شدید زلزلہ آیا۔
مزید Show less
امریکہ کے جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے مرکز کی گہرائی محض 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
3/6 امریکہ کے جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے مرکز کی گہرائی محض 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
مزید Show less
امدادی ٹیمیں متاثر علاقوں کی جانب پہنچ رہی ہیں لیکن کچھ علاقوں تک اُنھیں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
4/6 امدادی ٹیمیں متاثر علاقوں کی جانب پہنچ رہی ہیں لیکن کچھ علاقوں تک اُنھیں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
مزید Show less
زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے تین بجے دارالحکومت روم سمیت اٹلی کے سارے وسطی علاقے میں محسوس کیے گئے۔
5/6 زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے تین بجے دارالحکومت روم سمیت اٹلی کے سارے وسطی علاقے میں محسوس کیے گئے۔
مزید Show less
ماضی کے زلزلوں کے اعداد و شمار کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ زلزلہ بھی کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
6/6 ماضی کے زلزلوں کے اعداد و شمار کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ زلزلہ بھی کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
مزید Show less
Previous slide
Next slide

زلزلے کے مرکز کے قریب واقع علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب پہنچ رہی ہیں لیکن کچھ علاقوں تک اُنھیں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

امریکہ کے جیالوجیکل سروے نے ریکٹر اسکیل پر اس زلزلہ کی شدت 6.2 بتائی ہے اور اس کا مرکز نورسیا کے قصبے سے دس کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی محض 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے تین بجے دارالحکومت روم سمیت اٹلی کے تمام وسطی علاقے میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے مکان اور عمارتیں لرزنے لگیں۔

اطلاعات کے مطابق پیسکیرا ڈل ٹورنٹو نامی گاؤں زلزلے سے شدید متاثر ہوا۔

بدھ کو جن علاقوں میں زلزلہ آیا وہ لاقلا کے شہر کے قریب ہی واقع ہیں جہاں 2009ء میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے کم ازکم تین سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG