رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں ایسٹر کی تقریبات جاری


آج اتوار کے روز دنیا بھر میں لاکھوں مسیحی ایسٹر کا تہوار گرجا گھروں میں خصوصی سروسز، عبادات، روائتی دعائیہ گیتوں اور قدیم و جدید موسیقی کے ساتھ منا رہے ہیں۔

عیسائی کیلنڈر میں ایسٹر ایک انتہائی متبرک دن ہے جو عیسائی عقیدے کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اپنی موت کے تین دن بعد دوبارہ جی اٹھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اتوار کے روز ایسٹر کا تہوار منانے کے لیے دنیا بھر سے مسیحی زائرین یروشلم میں واقع مقدس مقامات پر جمع ہوئے۔ اس سال ہونے والایہ اجتماع معمول سے کہیں بڑا تھا کیونکہ کئی برسوں میں پہلی بار ایسٹرین آرتھوڈکس مسیحی اور مغربی چرچ ایسٹر کا تہوار ایک ہی روز منا رہے ہیں۔

اتوار کی صبح پوپ بینیڈکٹ نے سینٹ پیٹر اسکوائر پرایسٹر کے اپنے روائتی پیغام میں لوگوں پر اپنے روحانی اور روزمرہ کے معمولات میں انسانی اقدار کی پاسداری کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے عراق اور دنیا کے مختلف حصوں میں مذہبی تعصب کی بنا پر عیسائیوں کو درپیش مسائل پر نکتہ چینی کی ۔

XS
SM
MD
LG