رسائی کے لنکس

ایبولا، ایڈز کے بعد پھوٹنے والی سب سے بڑی وبا: امریکی عہدیدار


ایبولا سے متعلق امریکہ میں تشویش بڑھتی جارہی ہے اور بعض قانون سازوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مغربی افریقی ممالک سے آنے والوں پر پابندی عائد کرے۔

امریکی محکمہ صحت کے اعلیٰ ترین عہدیدار نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی، ایڈز کے وبا پھوٹنے کے بعد ایبولا دنیا میں صحت کا سب سے بڑا بحران ہے۔

امریکہ کے سنٹر فار ڈزیز کے سربراہ ڈاکٹر تھامس فریڈن نے واشنگٹن میں ایبولا وائرس سے متعلق ورلڈ بینک میں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں پیش گوئی کہ ایبولا کے خاتمے کی لڑائی ایک لمبے عرصے تک رہے گی کیونکہ اس کا وائرس تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایڈز کو بھی اسی طرح وبائی شکل میں پھوٹتے دیکھا گیا تھا اور عالمی برادری کو اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی تاکہ ایبولا ایڈز جیسی صورتحال پیدا نہ کر سکے۔

ایبولا وائرس نے مغربی افریقہ کے تین ملکوں میں وبائی شکل اختیار کر لی تھی اور اس بیماری سے اب تک تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دریں اثناء ایبولا سے متعلق امریکہ میں تشویش بڑھتی جارہی ہے اور بعض قانون سازوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مغربی افریقی ممالک سے آنے والوں پر پابندی عائد کرے۔

صحت سے متعلق کابینہ کی سیکرٹری سیلویا برویل کا کہنا تھا کہ "قوم خوفزدہ ہے اور لوگ اس بیماری سے خوفزدہ ہیں۔"

اس بیان سے ایک روز قبل ہی امریکہ میں ایبولا وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا مریض موت کا شکار ہوا تھا۔

ٹیکساس کے اسپتال میں زیر علاج تھامس ایرک ڈنکن لائبیریا کا شہری تھا اور وہ امریکہ میں اپنے خاندان والوں سے ملنے آیا ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG