رسائی کے لنکس

یونان کی معاشی مشکلات، مالیاتی عہدے داروں کی توجہ کامرکز


جب کہ یونان ہنگامی قرضہ جات کے حصول کی تگ و دو میں ہے، عالمی مالیاتی عہدے دار یونان کے قرضوں کے بحران کا بغور جائزہ لے رہےہیں۔

یونان کے وزیرِ خزانہ، جارج پپا کونسٹین ٹینو نے ہفتے کے روز واشنگٹن میں متعدد اعلیٰ یورپی اقتصادی عہدے داروں، بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور امریکی وزیرِ خزانہ ٹمتھی گائٹنرسے ملاقاتیں کیں ہیں۔

گائٹنر نے زور دیا ہے کہ یونان کے لیےبڑےمعاشی اصلاحات اور فراخدلانہ مالی امداد کے پیکج کی فوری تشکیل کا اعلان کریں۔

یونان نے جمعے کے روز اِس بات کو تسلیم کیا کہ قرضہ جات کی واپسی کے لیے اُس کے پاس ضروری رقوم میسر نہیں، اور باضابطہ طور پر 60ارب ڈالر مالیت کے قریب یورپی یونین اور آئی ایم ایف کے امدادی پیکج کو فعال بنانے کے لیے درخواست کی۔

یونان ، ہنگامی قرضے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اِس سے پہلے کہ اگلے ماہ واجب الادا قرضہ جات کی رقوم کی واپسی ممکن نہ رہے اوراِن میں مزید اضافہ ہوجائے۔

XS
SM
MD
LG