رسائی کے لنکس

سندھ اور پنجاب کیلئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری


شیڈول کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن 21 اگست اور پبلک نوٹس 24 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ 28 اگست سے یکم ستمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں، جبکہ ان کی جانچ پڑتال کا کام 3 ستمبر سے شروع ہوکر 8 ستمبر تک مکمل ہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، مذکورہ صوبوں میں 12 اکتوبر کو پہلے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

شیدول کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن 21 اگست اور پبلک نوٹس 24 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ 28 اگست سے یکم ستمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں، جبکہ ان کی جانچ پڑتال کا کام 3 ستمبر سے شروع ہو کر 8 ستمبر تک مکمل ہوگا۔

کاغذات مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں 12 ستمبر تک کی جاسکتی ہیں۔ تاہم، ان سے متعلق فیصلے 17 ستمبر کو سنائے جائیں گے۔18ستمبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 19ستمبر کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ متذکرہ دونوں صوبوں میں انتخابی عمل کے دوسرے مرحلے کے لئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ووٹنگ کن علاقوں میں ہوگی
پہلے مرحلے میں پنجاب کے جن علاقوں میں ووٹنگ ہوگی ان میں لودھراں، وہاڑی، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سرگودھا، ننکانہ صاحب، گجرات، راولپنڈی اور اٹک شامل ہیں۔

صوبہ سندھ کے علاقے
صوبہ سندھ کے جن علاقوں میں پہلے مرحلے میں انتخابات ہوں گے ان میں مٹیاری، ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، قمبر اور شہدادکوٹ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG