رسائی کے لنکس

مصر: انتخابی نتائج کا اعلان جمعرات کو متوقع


مصر: انتخابی نتائج کا اعلان جمعرات کو متوقع
مصر: انتخابی نتائج کا اعلان جمعرات کو متوقع

مصر حکومت کے عہدے دار وں نے ا س توقع کااظہار کیا ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان جمعرات کو کریں گے۔

قاہرہ ، اسکندریہ اور سات دوسرے صوبوں میں پیر اور جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ کے نتائج بدھ کو متوقع تھے ۔ مصر کے اخبار الاہرام نے کہا ہے کہ اعلان میں اس لیے تاخیر ہوئی کیوں کہ بیرون ملک مقیم مصریوں کے ووٹوں کی گنتی نہیں ہوئی تھی۔

اخوان المسلمون کی فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی اور قدامت پسند ا اسلام پرست گروپ ا لنور سلافی، دونوں ہی انتخابات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے دعوے کر رہے ہیں ۔

اس سال فروری میں صدر حسنی مبارک کے استعفے کے بعد سے یہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی نشستوں کے لیے ہونے والا پہلا انتخاب تھا ۔

دوسرے صوبوں میں آئندہ ہفتوں میں دو مراحل میں ووٹنگ ہو گی ۔ اس کے بعد مصری باشندے ایوان بالا کے لیے ووٹ ڈالیں گے ۔

پارلیمانی انتخابات کا یہ عمل مارچ تک مکمل ہو گا۔

XS
SM
MD
LG