رسائی کے لنکس

مصر: غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرنے کی کوشش میں افریقی شہری ہلاک


مصر: غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرنے کی کوشش میں افریقی شہری ہلاک
مصر: غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرنے کی کوشش میں افریقی شہری ہلاک

مصر کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ پولیس نے اتوار کے روز اسرائیل کے ساتھ مصر کی سرحد کےقریب ایک افریقی تارک وطن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

سیکیورٹی عہدے داروں نے کہاہے کہ اس نے سرحدی محافظوں کی انتباہی فائرنگ کے باوجود خود کو حکام کے حوالےکرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ہر سال سینکڑوں تارکین وطن روزگار کی تلاش، غربت اوراپنے وطن میں موجود مصائب دور کرنے کی غرض سے غیر قانونی طور پر مصر سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق ایری ٹیریا اور ایتھیوپیا سے ہوتا ہے، جب کہ بہت سے افراد مغربی سوڈان کے علاقے دار فر سے بھی آتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG