رسائی کے لنکس

مصر کے ایک طیارے کی ازبکستان میں ہنگامی لینڈنگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

طیارے کو خالی کروانے کے بعد اس کی مکمل تلاشی لی گئی تاہم کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نا ہوا۔

مصر کی فضائی کمپنی 'ایجپٹ ائیر' کے ایک طیارے نے ازبکستان کے ایک ہوائی اڈے پر بدھ کو ہنگامی لینڈنگ کی، یہ طیارہ بیجنگ جا رہا تھا۔

مصری عہدیداروں نے کہا کہ بم رکھے جانے کی افواہ کے بعد طیارے کو ازبکستان کے ارگینچ کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرنی پڑی، طیارے کو خالی کروانے کے بعد اس کی مکمل تلاشی لی گئی تاہم کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نا ہوا۔

قاہرہ سے پرواز کرنے والی ’ایجپٹ ایئر‘ کی پرواز ایم ایس 955 پر 118 مسافر اور عملے کی 17 افراد سوار تھے۔

گزشتہ ماہ پیرس سے قاہرہ پرواز کرنے والے ’ایجپٹ ائیر‘ کے ایک طیارے کے بحیرہ احمر پر تباہ ہونے کے بعد سے اب تک اسے بم رکھے جانے کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں جو بعد میں تمام جھوٹی ثابت ہوئیں۔

تفتیش کار اب بھی یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ائیر بس 320 طیارہ 19 مئی کو ریڈار سے کیسے اوجھل ہوا اور اس کے بعد یہ تباہ ہو گیا تھا۔ اس طیارے پر سوار تمام 66 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG