رسائی کے لنکس

مصر میں ’کے ایف سی‘ ریسٹورنٹ پر حملہ، ایک ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے ’مینا‘ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ سے 80 کلومیٹر شمال میں واقع قصبے منوفیا میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے ریسٹورنٹ پر آتش گیر مواد پھینکنے کے بعد فائرنگ شروع کر دی، جس سے ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی۔

مصر میں جمعرات کی صبح ایک معروف امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی ’کینٹکی فرائیڈ چکن‘ یعنی ’کے ایف سے‘ کے ایک ریسٹورنٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے ’مینا‘ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ سے 80 کلومیٹر شمال میں واقع قصبے منوفیا میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے ریسٹورنٹ پر آتش گیر مواد پھینکنے کے بعد فائرنگ شروع کر دی، جس سے ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی۔

مصر میں سکیورٹی فورسز اور دیگر مقامات پر ایسے حملوں سے حکومت کی اُن کوششوں کو دھچکا لگا ہے جن میں وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملک میں استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

2011ء میں ’عرب اسپرنگ‘ نامی عوامی تحریک کے بعد سے مصر میں اس طرح کے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

مصر کی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ رواں سال مارچ میں ملک کے سیاحتی مقام ’شرم الشیخ‘ میں سرمایہ کاری کانفرنس سے قبل ملک میں سلامتی کے خدشات سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائے۔

گزشتہ ہفتے شدت پسند تنظیم ’داعش‘ سے منسلک ایک دہشت گرد گروہ نے ملک کے جزیرہ نما سینا میں ایک حملے میں 30 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

XS
SM
MD
LG