رسائی کے لنکس

مصر: دو بسوں کے ٹکرانے سے 33 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں روس، یمن اور سعودی عرب کے شہری بھی شامل تھے جب کہ حکام کے مطابق چالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

مصر میں دو بسوں کے ٹکرانے سے 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ جمعہ کی صبح جزیرہ نما سینا میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں روس، یمن اور سعودی عرب کے شہری بھی شامل تھے جب کہ حکام کے مطابق چالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

زخمیوں کو دو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

حادثے کے باعث بسیں بری طرح متاثر ہوئیں جس سے اُن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں امدادی کارکنوں کو کئی گھنٹے لگے۔

ان بسوں میں سے ایک مصر کے سیاحتی علاقے شرم الشیخ کی طرف سے آ رہی تھی جب کہ دوسری دریائے نیل کے قریب ایک صوبے کی طرف سے یہاں پہنچی تھی۔

مصر میں ایسے حادثات کی وجوہات سڑکوں پر حفاظتی قوانین پر عمل درآمد نا ہونا بتائے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG