رسائی کے لنکس

مصربس حادثے میں 8امریکی سیاح ہلاک


مصربس حادثے میں 8امریکی سیاح ہلاک
مصربس حادثے میں 8امریکی سیاح ہلاک

بس اتوار کی صبح سیاحوں کو ابوسنبل نامی قدیم ہیکل کی طرف لے جا رہی تھی جب وہ سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

مصر کے جنوبی شہر اسوان میں بس کے ایک حادثے میں آٹھ امریکی سیاح ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے ہیں۔

بس اتوار کی صبح سیاحوں کو ابوسنبل نامی قدیم ہیکل کی طرف لے جا رہی تھی جب وہ سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سیاح ہلاک اور زخمی ہوئے۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

امریکی قونصل خانے کے افسران اس سیاحوں کے اس تازہ حادثے کی تحقیق کے لئے اسوان بھیج دئیے گئے ہیں۔

مصر میں سڑکوں کی خراب حالت اور نرم قوائد و ضوابط کی وجہ سے ٹریفک حادثات عام ہیں۔امریکی وزارت خارجہ بارہا ٕمصر میں سفر کرنے والے امریکی سیاحوں کو ان خطرات کے بارے میں خبردار کر چکی ہے۔

گزشتہ ماہ یوکرین سے تعلق رکھنے والے آٹھ سیاح مصر میں ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسی طرح اکتوبر میں ایک اور حادثے میں بلجیم کے چھ سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG