رسائی کے لنکس

مصر: اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار


مصر: اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
مصر: اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

مصری حکام نے ایک مصری تاجر اور دو اسرائیلوں پراسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور مصر، شام اور لبنان میں جاسوس بھرتی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ریاستی سلامتی کے پراسیکیوٹر ہشام بدوی نے پیر کے روز کہا کہ تاجر کو اگست میں گرفتار کیا گیاتھا۔ نامہ نگاروں کو دکھائی جانے والی دستاویزات سے ظاہر ہوا ہے کہ مصری تاجر نے مبینہ طورپر ٹیلی مواصلات کی کمپنیوں میں سے بھرتی کے لیے ممکنہ جاسوس تلاش کرنے کے عوض ہزاروں ڈالر وصول کیے تھے۔

بدوی کا کہنا ہے کہ حکام نے دو اسرائیلوں پر ان کی عدم موجودگی میں الزام عائد کردیا گیاہے۔

اسرائیل نے اس مقدمے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

گذشتہ کچھ مہینوں کے دوران لبنان نے بھی ایک اسرائیلی انٹیلی جنس عہدے دار پر بیروت میں جاسوسی کرنےاور ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورکس کے اندر رسائی حاصل کرنے کی کوشش کاالزام لگایا تھا۔

XS
SM
MD
LG