رسائی کے لنکس

مصر: فرقہ وارانہ فسادات کے بعد42 لوگ گرفتار



مصر کے حکام نے ملک کے جنوب میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں 42 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مِینا نے صوبہ قینا میں پولیس کے سربراہ محمود جوہر کے حوالے سے کہا ہے کہ اُن کی پولیس نے جمعے کے روز ہنگاموں کے بعد سے 28 قِبطی عیسائیوں اور 14 مسلمانوں کو حراست میں لیا ہے۔

مِینا نے کہا ہے کہ باہ جورا نامی گاؤں میں جمعے کے روز آتش زنوں نےعیسائى اقلیت کے لوگوں کی11 دکانوں اور آٹھ گھروں آگ لگا کر تباہ کردیا تھا۔عیسائى ؛ مسلمان بلوائیوں پر آگ لگانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

اس سے ایک دن پہلے قریبی شہر ناج حمادی کے عیسائى لوگ فائرنگ کے اُس واقعے پر احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے، جس میں ایک گرجا گھر کے باہر ایک مسلمان پولیس مین اور چھ عیسائى ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس نے عیسائى مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔

جمعرات کے روز گرجا کے باہر وہ حملہ، قِبطی عیسائیوں کی کرسمس سے ایک دن پہلے اُس وقت کیا گیا تھا، جب لوگ شام کی عبادت کے بعد گرجا سے باہر نکل رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG