رسائی کے لنکس

مصر: عدالت کی حماس پر بندش کی تائید


فائل
فائل

عدالت نے کہا ہے کہ اُس کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں جن کی مدد یہ ثابت کیا جا سکتا ہے کہ سلامتی افواج پر حملے کی سازش حماس نے اخوان المسلمین کے ساتھ مل کر رچائی تھی

مصر کی ایک عدالت نے حماس کے فلسطینی گروہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِس ممنوعہ گروپ نے مصر اور جزیرہ نما سینا پر دونوں، شہری اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

ہفتے کے اس فیصلے کے بعد مصر اور حماس کی راہیٕں مزید علیحدہ ہوگئی ہیں، ایک وقت تھا جب حکومت کے ساتھ اُس کے گرم جوش تعلقات قائم تھے۔ اخوان المسلمین پر اب بندش عائد ہے جب کہ سابق صدر محمد مرسی کو 2013ء میں اقتدار سے ہٹایا گیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ اُس کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں جن کی مدد یہ ثابت کیا جا سکتا ہے کہ سلامتی افواج پر حملے کی سازش حماس نے اخوان المسلمین کے ساتھ مل کر رچائی تھی۔

اِس سے قبل، جنوری میں، حماس کے فوجی دھڑے، عزالدین القاسم برگیڈ کے خلاف ایک عدالتی فیصلہ آیا تھا، جس میں قاہرہ کی ایک عدالت نے اُس کے فوجی دھڑے پر بندش عائد کی تھی۔

ہفتے کو حماس نے ایک بیان میں اس فیصلے کو ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے، کہا تھا کہ اس سے خود فلسطینی ہی ہدف بنیں گے۔

XS
SM
MD
LG