رسائی کے لنکس

مصر: اسٹاک ایکس چینج کھولنے میں مزید تاخیر


مصر: اسٹاک ایکس چینج کھولنے میں مزید تاخیر
مصر: اسٹاک ایکس چینج کھولنے میں مزید تاخیر

مصر میں حکام ملک نے اسٹاک ایکس چینج کو دوبارہ کھولنے کی تاریخ آگے بڑھا دی ہے۔

ملک کی اسٹاک ایکس چینج کو طے شدہ پروگرام کے مطابق منگل کے روز کھلنا تھا۔ مگر اب یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ اتوار کو کھلے گی۔

اسٹاک مارکیٹ کو ایک ماہ قبل اس وقت بند کردیا گیاتھا جب صدر حسنی مبارک کی اقتدار سے علیحدگی کے لیے جاری ملک گیر مظاہروں سے ملکی معیشت درہم برہم ہوگئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ بند ہونے سے قبل کے آخری دو دنوں میں حصص کی قیمتیں ڈرامائی انداز میں 17 فی صد تک گر گئی تھیں۔

حصص کی قیمتوں میں کمی کا سبب ، ملک کی سب سے اہم سیاحت کی صنعت، صنعتی پیداوار اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر سرمایہ کاروں کی تشویش بنی تھی۔

XS
SM
MD
LG