رسائی کے لنکس

مصر: فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی، 74 ہلاک


مصر: فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی، 74 ہلاک
مصر: فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی، 74 ہلاک

مصر کے فوجی حکمران نے کہا ہے کہ فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی میں 74 افراد کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو تلاش کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فیلڈ مارشل محمد طنطاوی نے جمعرات کی صبح کھیلوں کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ ہنگامے ’’مصر کی سکیورٹی کو متاثر نہیں کریں گے‘‘۔

مصر کے ساحلی شہر پورٹ سعید میں ایک فٹبال میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے حامیوں میں لڑائی سے کم از کم 74 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

مصر کے وزیر داخلہ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ہنگامہ آرائی میں ملوث 47 افراد کو گرفتار کیا ہے اور مزید مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ میزبان ٹیم المصری کے 13 ہزار حامیوں نے مخالف ٹیم ’الاھلی‘کے 12 سو تماشائیوں پر دھاوا بول دیا تھا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کر کے لڑائی رکوانے کی کوشش کی لیکن وہ قابو نا پا سکے۔ حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں بھگدڑ مچنے کے باعث پاؤں تلے کچلے جانے سے ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG