رسائی کے لنکس

مصر: غزہ امداد لے جانے والے سرگرم کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں


مصر اور غزہ کی سرحد
مصر اور غزہ کی سرحد


مصری پولیس کی فلسطینیوں کے حامی ان سرگرم کارکنوں سے جھڑپیں ہوئی ہیں جو ایک امدادی قافلے کی کچھ گاڑیوں کو غزہ کی پٹی میں امداد لے جانے کی اجازت دینے سے مصر کے انکار پر احتجاج کررہے تھے۔

مصری بندرگاہ ایرش پر منگل کی رات تشدد کا یہ واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میں 40 کارکن اور 15 پولیس اہل کار شامل تھے۔

یہ کارکن مصر کی سرحدی گزر گاہ رفاح کے راستے غزہ میں امداد کی فراہمی کی غرض سے شام سے تقریباً امدادی سامان کی تقریباً دو سو گاڑیاں ایرش پہنچا چکے تھے۔لیکن قاہرہ نے کارکنوں کو یہ کہتے ہوئے ان میں سے 55 گاڑیاں اسرائیلی پڑتالی چوکی کے راستے بھجوانے کا حکم دیاکہ ان میں ایسے آلات لدے ہوئے ہیں جن کی مصری سرحدی گزر گاہ سے لے جانے کی ممانعت ہے۔

520 بین الاقوامی سرگرم کارکنوں پر مشتمل اس گروپ نے، جس کی قیادت برطانوی قانون ساز جارج گیلووے کررہے تھے، اس مطالبے کو مسترد کردیا اور اپنی گاڑیوں کے ذریعے بندرگاہ کی داخلی گذر گاہ کو بند کردیا۔ مسٹر گیلووے نے کہا کہ ان کے گروپ کو خدشہ ہے کہ اسرائیل ان کی موٹر گاڑیوں کو غزہ پہنچنے سے روک دے گا۔

اس تکرار کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران سرگرم کارکنوں نے پتھراؤ کیا، کئی پولیس اہل کاروں کو تھوڑی دیر کے لیے اپنے قبضے میں رکھا اور گتے کے ڈبوں کو آگ لگادی۔ پولیس اہل کاروں نے بھی جواباً حتجاج کرنے والوں پرپتھر اؤ کیا،پانی پھینکا اور ان میں سے سات کو گرفتار کر لیا۔

XS
SM
MD
LG