رسائی کے لنکس

مصر: حسنی مبارک جیل سے اسپتال منتقل


قاہرہ میں صدر حسنی مبارک کی حمایت میں مظاہرہ۔ 23 دسمبر 2012
قاہرہ میں صدر حسنی مبارک کی حمایت میں مظاہرہ۔ 23 دسمبر 2012

سابق صدر گذشتہ ہفتے جیل کے غسل خانے میں گرکر زخمی ہوگئے تھے۔

مصر کے برطرف صد رحسنی مبارک کو اس ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ جیل سے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مسٹر مبارک کو اپنی حکومت کے خلاف ایک بڑی عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑاتھا۔ بعدازاں ان کےخلاف مظاہرین کی ہلاکتیں رکوانے میں ناکامی کے الزامات میں مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے انہیں جون میں عمر قید کی سزا سنائی۔

حکام کا کہناہے کہ 84 سالہ صدر کو ایک حالیہ چوٹ کے علاج کے بعد اسپتال سے واپس جیل بھیجا گیا تھا مگر زخم بگڑ جانے کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق صدر گذشتہ ہفتے جیل کے غسل خانے میں گرکر زخمی ہوگئے تھے۔

کئی مصری باشندے یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا قواعد سابق صدر کو فوجی اسپتال میں خصوصی علاج معالجے کی اجازت دیتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG