رسائی کے لنکس

مصر: مغوی امریکی سیاح رہا


مصر: مغوی امریکی سیاح رہا
مصر: مغوی امریکی سیاح رہا

حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی رہائی کے بدلے اغوا کاروں نے ان قبائلیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا جنہیں سرکاری اہلکاروں نے منشیات سے متعلق الزامات میں رواں ہفتے حراست میں لیا تھا

مصر کے صحرائی بدووں نے ان دو امریکی سیاحوں اور ان کے رہنما کو اغوا کے چند گھنٹوں بعد رہا کردیا ہے جنہیں صحرائے سینا میں ایک گاڑی پر حملہ کرکے یرغمال بنالیا گیا تھا۔

مصر کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سیاحوں کو جمعے کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنے رہنما کے ہمراہ سینٹ کیتھرائن کی تاریخی عبادت گاہ کے دورے کے بعد بحرِ احمر کے کنارے آباد سیاحتی شہر شرم الشیخ جارہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی رہائی کے بدلے اغوا کاروں نے ان قبائلیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا جنہیں سرکاری اہلکاروں نے منشیات سے متعلق الزامات میں رواں ہفتے حراست میں لیا تھا۔

حکام نے رہائی سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں تاہم برطانوی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' نے بدووں کے ایک ذریعہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مصری حکام نے اغوا کاروں کے بعض مطالبات ماننےپر آمادگی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ صحرائوں میں مقیم بدوی باشندے طویل عرصے سے نظر انداز کیے جانے اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت کرتے آئے ہیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران مصر میں اغوا کی اس نوعیت کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں جنہیں ملک کی سیاحت کی صنعت کے لیے ایک خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG