رسائی کے لنکس

مصر: ساڑھے تین ہزار سال پرانے شہر کی دریافت


مصر: ساڑھے تین ہزار سال پرانے شہر کی دریافت
مصر: ساڑھے تین ہزار سال پرانے شہر کی دریافت

آسٹریلیوی ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے مصر میں ساڑھے تین ہزار سال پرانا شہر دریافت کیا ہے، جس کے بارے میں قیاس ہے کہ اسے باہر سے آنے والے قابضین نے آباد کیاتھا۔

مصر کےمحکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ ریڈار سے حاصل کی جانے والی تصاویر سے زیر زمین ایک ایسے مکمل شہر کی نشاندہی ہوئی ہے جس میں گلیاں، گھر اور عبادت گاہیں وغیرہ سب کچھ موجود تھا۔

یہ قدیم شہر مصرکے دریائے نیل کے ڈیلٹا کے علاقے میں موجود تھا۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ قدیم شہر اواریس کاحصہ ہوسکتا ہے جوہیکسوس کا دارالحکومت تھا۔ ہیکسوس نے 1664 سے 1569 قبل مسیح میں مصرپر حکومت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG