رسائی کے لنکس

logo-print

مصر کے وزیراعظم مستعفی


مصر کے مستعفی ہونے والے وزیراعظم احمد شفیق

مصر میں فوجی حکمرانوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم احمد شفیق اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

فوج نے جمعرات کو ایک مختصر بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے سابق وزیر عصام شرف ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔

ملک میں مظاہروں کے بعد عہدہ صدارت چھوڑنے والے حسنی مبارک نے حکومت مخالف احتجاج کے بعد عصام شرف کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ حسنی مبارک نے مصر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد 11 فروری کو صدر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا لیکن اُن کی کابینہ کے کئی وزراء اپنے عہدوں پر فائز رہے۔

مظاہرین نے ملک میں موجودہ حکومت کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔


XS
SM
MD
LG