رسائی کے لنکس

مصر: سرحد عبورکرنے کی کوشش میں سوڈانی ہلاک


مصر: سرحد عبورکرنے کی کوشش میں سوڈانی ہلاک
مصر: سرحد عبورکرنے کی کوشش میں سوڈانی ہلاک

مصر کے سکیورٹی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ سرحدی محافظوں نے ایک سوڈانی تارک وطن کو ہلاک کردیا جو غیر قانونی طورپر سرحد عبورکرکے اسرائیل جانے کی کوشش کررہاتھا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ آدم علی محمد نامی اس شخص کو اتوار کے روز اس وقت گولی ماری گئی جب اس کے سرحد پر رکنے کے احکامات کو نظر انداز کردیا تھا۔

مصری پولیس اس سال 17 افریقی تارکین وطن کو ہلاک کرچکی ہے۔

ہر سال ہزاروں افریقی تارکین وطن، سیاسی پناہ اور روزگار کی تلاش میں مصر کے راستے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

مصری محافظ حالیہ برسوں میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرکے انسانی حقوق کی تنظیموں کی کڑی تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG