رسائی کے لنکس

صدر مبارک کے اعلان کے باوجود مظاہرے جاری

İnsan beyninin kompyuter ekranında kursoru hərəkət etdirə bilməsini sübut edən alimlər 2012-ci ildə iflic olmuş insanların mexaniki qoldan istifadə edərək mürəkkəb üç-dimensional hərəkət edə bilmələrini göstəriblər.  (Johns Hopkins University Applied Physics)

مصر میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور صدر حسنی مبارک کی طرف سے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ نا لینے کے اعلان کے باوجود مظاہرین ان کے اقتدار کے فوری خاتمے کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

بدھ کی صبح بھی ہزاروں افراد قاہرہ کے مرکزی ’تحریر سکوائر‘میں موجود ہیں جہاں ایک روز قبل تقریباً اڑھائی لاکھ افراد پر مشتمل اجتماع نے مسٹر مبارک سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

صدر حسنی مبارک نے منگل کی شب سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ اُنھوں نے اپنی ساری زندگی مصر اور اس کے عوام کی خدمت میں صرف کی ہے۔ تاہم اُنھوں نے کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے اور اپنے عہدے کی موجودہ میعاد کے دوران اقتدار کی پرامن منتقلی کریں گے۔

اس اعلان پر ملک گیر احتجاج میں شریک مظاہرین نے کڑی تنقید کی ہے۔

XS
SM
MD
LG