رسائی کے لنکس

logo-print

مصر میں ہنگاموں کے دوران کالعدم جماعت کے ممران جیل سے فرار


مصر میں ہنگاموں کے دوران کالعدم جماعت کے ممران جیل سے فرار

مصر میں حکومت مخالف مظاہرین نے قید خانوں میں تعینات محافظوں پر قابو پا کر حزب اختلاف کی کالعدم جماعت ’مسلم برادر ہوڈ‘ کے کم از کم 34 ممبران کو آزاد کرا لیا ہے۔

جماعت کے ایک ترجمان نے اتوار کو اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

’مسلم برادر ہوڈ‘ کے ممبران اُن ہزاروں قیدیوں میں شامل تھے جو جیلوں میں ہنگامہ آرائی کے دوران وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مصر میں منگل سے صدر حسنی مبارک کے اقتدار اور ان کی حکومت کے خاتمے کے لیے پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG