رسائی کے لنکس

مصری صدر کی برطرفی کے لیے دعا


نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مظاہرین دعا کر رہے ہیں۔
نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مظاہرین دعا کر رہے ہیں۔

مصر کے دارالحکومت میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد صدر حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے فوری خاتمے کے لیے دعا کی ہے۔

قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں ادا کی گئی نماز کے اختتام کے ساتھ ہی شہر کا یہ مرکزی علاقہ ’جاؤ!، جاؤ !،جاؤ!‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا اور اس موقع پر خطیب نے ملک میں نوجوانوں کی طرف سے لائے گئے ’انقلاب‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم حکومت کے سربراہ کی برطرفی چاہتے ہیں۔“

حکومت کے مخالفین جمعہ کو ’صدر حسنی مبارک کی روانگی کا دن‘ قرار دیتے ہوئے التحریر اسکوئر میں بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کر رہے ہیں۔

مصر کے وزیر دفاع حسین تنتاوی نے بھی جمعہ کو التحریر اسکوائر کا دورہ کیا جہاں ذرائع ابلاغ کے مطابق ماحول پرسکون لیکن مضطرب ہے۔

فوجی دستوں نے علاقے کا گھراؤ کر رکھا ہے اور لوگوں کو تلاشی کے بعد یہاں آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG