رسائی کے لنکس

بس ڈرائیور کے ہاتھوں چھ ساتھیوں کا قتل


بس ڈرائیور کے ہاتھوں چھ ساتھیوں کا قتل
بس ڈرائیور کے ہاتھوں چھ ساتھیوں کا قتل

مصر میں ایک تعمیراتی کمپنی میں ملازمت کرنے والے ڈرائیور نے منگل کے روز فائرنگ کرکے اپنے چھ ساتھیوں کو ہلاک اور 16کو زخمی کر دیا ہے۔ دارالحکومت قاہرہ کے مغربی علاقے میں کیے گئے اس حملے کے بعد مشتبہ شخص نے گرفتاری پیش کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 53 سالہ محمود سویلم نے ملازمین سے بھری بس کمپنی کے دفاتر سے کچھ دور روک دی اور اپنی نشست کے نیچے چھپائی گئی خودکار رائفل نکال کر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

حکام کے مطابق مشتبہ شخص اپنے تبادلے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور شائد اسی کے باعث اس نے یہ پر تشدد اقدام اٹھایا ہے۔

XS
SM
MD
LG