رسائی کے لنکس

مصر: ’سینا‘ میں شدت پسندوں کے خلاف فوج کی کارروائی


حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف ہفتہ سے شروع کی گئی اس کارروائی میں اب تک نو جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

مصر کی فوج نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ملک کے شمال میں صحرائے سینا میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

فوج اسے سینا کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف حالیہ برسوں میں بڑی کارروائی قرار دے رہی ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف ہفتہ سے شروع کی گئی اس کارروائی میں اب تک نو جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

سینا میں سرگرم دہشت گردوں نے 2011ء میں صدر حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے سکیورٹی خلا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس علاقے میں پولیس اور فوج پر حملے تیز کر دیے تھے۔

اس علاقے کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ہفتے مصر کے وزیر داخلہ محمد ابراہیم پر ہونے والے حملے میں اس کے جنگجو ملوث تھے۔ یہ دعویٰ دہشت گردوں کی ایک ویب سائیٹ پر شائع کیا گیا۔

وزیر داخلہ محمد ابراہیم اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔
XS
SM
MD
LG