رسائی کے لنکس

مصر مذاکرات:امریکہ کی دیکھواورانتظار کرو کی پالیسی


مصر مذاکرات:امریکہ کی دیکھواورانتظار کرو کی پالیسی
مصر مذاکرات:امریکہ کی دیکھواورانتظار کرو کی پالیسی

جرمنی کے دورے کے دوران ایک مریکی ریڈیو این پی آر پر انٹرویو کے دوران ہیلری کلنٹن نے کہا کہ اامریکہ اخوان المسلین اور حکومت کے درمیان بات چیت کے بارے میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے مصر میں حکومت اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ امریکہ اسی طرح کی بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔

جرمنی کے دورے کے دوران ایک مریکی ریڈیو این پی آر پر انٹرویو کے دوران ہیلری کلنٹن نے کہا کہ اامریکہ اخوان المسلین اور حکومت کے درمیان بات چیت کے بارے میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٕمصر ی حکومت اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے بارے میں امریکہ کا موقف بہت واضع ہے اور وہ یہ کہ امریکہ چاہتا ہے کہ مصر میں صدر حسنی مبارک سے اقتدار منظم طریقے سے منتقل ہو جس کے نتیجے میں وہاں آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو اور یہی مصری عوام بھی چاہتے ہیں۔

اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی سینیٹ میں فارن رلیشنز کمیٹی کے چیرمین سینیٹر جان کیری مصری حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان بات چیت کو سراہتے ہوئے انہیں غیرمعمولی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے صدر حسنی مبارک پر زور دیا ہے کہ وہ نئی انتظامیہ کو اقتدار منتقل کرنے کا عمل شروع کریٕں۔

مگر حزب اختلاف کے ایک راہنما محمد البرداعی نے ان مذاکرات کو مبہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مذاکرات میں شمولیت کی دعوت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور مظاہرین کے درمیان غیر اعتمادی کی فضا کافی حد تک موجود ہے ۔

XS
SM
MD
LG