رسائی کے لنکس

صدارتی الیکشن لڑیے: البرداعی سے مصریوں کا مطالبہ


ایٹمی توانائى کی بین الاقوامی ایجنسی کے سابق سربراہ سے یہ مطالبہ کرنے کے لیے کہ وہ ملک کا اگلا صدارتی الیکش لڑیں، جمعے کے روز سینکڑوں مصری دریائےنیل کے ڈیلٹا کے شہر منصورہ میں جمع ہوگئے۔

محمد البرادعی جب جمعے کی نماز کے بعد مسجد النّور سے باہر نکلے تو سرگرم سیاسی کارکنوں اور نمازیو ں نے انہیں دیکھ کر تالیاں بجائیں اور کچھ لوگوں نے نعرے لگائے ‘مصر جمہوریت چاہتا ہے۔’

البرادعی ایٹمی توانائى کی بین الاقوامی ایجنسی کی حیثیت سے اپنی معیاد مکمل کرنے کے بعد فروری میں مصر واپس پہنچے تھے۔ وہ ایک ایسے اتحاد کی قیادت کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جو سیاسی اصلاحات کے لیے مہم چلا رہا ہے۔

کچھ سیاسی کارکن چاہتے ہیں کہ البرادعی2011ء میں مصر کے صدارت انتخاب میں بطور اُمیدوار حصّہ لیں۔نوبیل انعام یافتہ البرادعی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت آزاد اور منصفانہ انتخاب کی ضمانت فراہم کردے تو وہ الیکشن لڑنے پر غور کریں گے۔

صدر حُسنی مبارک 1981 سے صدارت کے منصب پر فائز ہیں اور ابھی حال ہی جرمنی میں پِتّے کا آپریشن کراکر واپس قاہرہ پہنچے ہیں۔

XS
SM
MD
LG