رسائی کے لنکس

شوبز سٹارز نے عید پر اپنے فینزسے کیا کہا


عید الاضحی کے موقع پر بالی وڈ کے کئی اہم ستاروں نے اپنے پرستاروں کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔ ان میں سے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان انیل کپور اور کونیل کوہلی سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔

امیتابھ نے اپنے ٹوئٹ میں عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے۔

شاہ رخ خان نے عید پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن اور اس کے بعد آنے والا ہر دن ہمارے لیے ذہنی سکون اور ہمارے دلوں کے لیے تحمل و استقلال لے کر آئے، ہمارے عمل کامیابی سے ہمکنار ہوں۔ ہر ایک کو عید مبارک۔

سلمان خان نے عید الاضحی کے موقع پر سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

​انیل کپور نے عیدالاضحی کے موقع پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اللہ اچھی قسمت سے نوازے اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

علی ظفر نے محبت، امن اور بھائی چارے کی دعا کے ساتھ عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔

شتروگھن سنہا نے عید کے مقدس تہوار پر گرم جوش مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہم سب کے لیے خوشیوں، امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے دورازے کھول دے۔

کونل کوہلی نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تہوار ہے گلے ملنے کا اور ساتھ کھانا کھانے کا۔ کھانا شیئر کرنا بنیادی طور پر اکھٹے زندہ رہنے کے لیے کام کرنا ہے۔

سوہنی رازدان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس عید پر ہماری سوچ اور خیالات کشمیر کے لیے ہیں۔ ہم آپ سب کے لیے پرامن عید کے لیے دعاگو ہیں اور توقع ہے کہ آپ بہت جلد دوبارہ آزادی سے رہنے لگیں گے۔

عدنان سمیع نے عید کے موقع پر سب کو پیار اور دعائیں دی ہیں۔

پاکستانی کرکٹ سٹار عمر گل نے عید الاضحی پر اپنے پیغام میں امن اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔

بھارتی کرکٹر ٹوئٹر پر اپنی فیملی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی ہے۔

شعیب ملک نے عید کے موقع پر اپنے سب دوستوں کو عیدمبارک کہا ہے۔

XS
SM
MD
LG