رسائی کے لنکس

سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں عیدالفطر


قاہرہ میں عید کے موقع پر لوگوں کی گہما گہمی
قاہرہ میں عید کے موقع پر لوگوں کی گہما گہمی

سعودی عرب، خلیجی ممالک کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا، ملائیشا اور یورپ کے کئی ملکوں میں اتوار کو عیدالفطر جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام میں منعقد ہوا جس میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔

فرانس، جرمنی، انگلینڈ، کینیڈا اور امریکہ میں بھی اتوار کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

ماہ رمضان کے اختتام پر دنیا بھر کے مسلمان اسلامی مہینے شوال کی یکم تاریخ کو عید الفطر مناتے ہیں۔ چونکہ یکم شوال کا تعین چاند دیکھ کر کیا جاتا ہے اور اس لیے دنیا کے مختلف ملکوں میں عید کا تہوار مختلف دنوں میں منایا جاتا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’امریکی عوام اور میلانیا کی طرف سے میں مسلمانوں کو گرم جوشی سے عید کی مبارک باد دیتا ہوں یہ دن ہمیں رحم دلی، شفقت اور خیر سگالی کی یاد دلاتا ہے ۔‘‘

اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر کے مسلمان کی اقدار کو احترام دینے کے عزم کو بھی دہرایا۔

افغانستان میں بھی اتوار کو ہی عید منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں جزوی طور پر اتوار کو یہ تہوار منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں سرکاری سطح پر عید کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام منعقد ہوگا۔

XS
SM
MD
LG