رسائی کے لنکس

کینیا کے ایتھلیٹ کا عالمی ریکارڈ: فیڈریشنز کا تسلیم کرنے سے انکار


فیڈریشز کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ اوپن چیمپئن شپ میں قائم نہیں ہوا
فیڈریشز کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ اوپن چیمپئن شپ میں قائم نہیں ہوا

کینیا کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ایلیویڈ کپچوگے میراتھن کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

وہ 26.2 میل کا فاصلہ ایک گھنٹہ 59 منٹ اور 40.2 سیکنڈز میں طے کرنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

یہ ریس یورپی ملک آسٹریا کے شہر ویانا میں ہوئی جس میں ایلیویڈ کپچوگے میراتھن کی تاریخ میں مقررہ فاصلہ دو گھنٹے سے کم وقت میں طے کرنے والے پہلے ایتھلیٹ قرار پائے۔

ان کے اس کارنامے پر ان کے مداح، شائقین اور دیگر افراد نے بے حد مسرت کا اظہار کیا اور انہیں گلے لگاکر مبارکباد دی۔

تاہم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹک فیڈریشنز نے اس ریکارڈ کو ماننے سے انکارکر دیا ہے۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹک فیڈریشنز کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ اوپن چیمپئن شپ میں قائم نہیں ہوا۔

میراتھن میں نیا ریکارڈ بنانے کے لیے دیگر معروف ایتھلیٹس بھی ایلیویڈ کپچوگے کی اس کوشش میں اُن کے ساتھ دوڑے مگر یہ اوپن چیمپئن شپ نہیں تھی۔

ایلیویڈ کی کامیابی پر کینیا میں عوام نے بڑھ چڑھ کر جشن منایا اور بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

کپچوگے میراتھن کا ایک اورعالمی ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں۔

یہ ریکارڈ انہوں نے گزشتہ سال برلن میراتھن میں بنایا تھا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے ایک منٹ اور 39 سیکنڈز میں طے کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG