رسائی کے لنکس

امارات ایئر لائن کے طیارے کی دبئی میں ہنگامی لینڈنگ


طیارے میں مسافر اور عملے سمیت تین سو افراد سوار تھے جو اس واقعے میں محفوظ رہے۔

امارات ائیر لائن کے ایک طیارے نے بدھ کو دبئی کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی، جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔

تاہم حکام کے مطابق طیارے میں عملے اور مسافروں سمیت 300 افراد سوار تھے جنہیں بحفاظت جہاز سے نکال لیا گیا۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں جہاز کے اگلے حصے سے گہرا دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے دبئی ائیر پورٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت سے آنے والی پرواز ’ای کے 521‘ سے تمام مسافروں اور عملے کے اراکین کو نکال لیا گیا ہے۔

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد دبئی ائیر پورٹ پر آنے اور وہاں سے جانے والی پروازیں معطل کر دی گئیں۔

امارات ائیر لائن کے مطابق بوئنگ 777 طیارے پر 282 مسافر اور عملے کے 18 افراد سوار تھے۔

ہنگامی لینڈنگ کی مصدقہ وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ دبئی کے ہوائی اڈے کا شمار دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG