رسائی کے لنکس

logo-print

ٹیلی ویژن ‘ایمی’ ایوارڈز کی نامزدگیاں


امریکی ٹیلی ویژن کی بہترین پیش کش کا اعتراف کرتے ہوئے، باسٹھویں عالمی ایمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کے اعلان میں عالمی جنگ دوئم پر مبنی مشہور ڈرامہ اور ‘ہائی اسکول میوزیکل کامیڈی شو’ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

‘دِی پیسفیک’ دوسری عالمی جنگ کے دوران تین فوجیوں کی جاپانی افواج سے لڑائی پر مبنی ایک کم دورانیئے کی سیریز ہے، جسے جمعرات کو سب سے زیادہ یعنی مجموعی طور پر 24 نامزدگیاں حاصل ہوئیں۔

اُس کے بعد نئی میوزیکل کامیڈی Gleeکا نام آتا ہے جسے 19 نامزدگیاں مل چکی ہیں، جس میں سے ایک نمایاں کامیڈی کی نامزدگی بھی شامل ہے۔ ‘گِلی’ ہائی اسکول کے بچوں کا وہ دُھتکارا ہوا گروپ ہےجو اسکول کے گِلی (موسیقی) کے کلب میں شامل ہوجاتا ہے۔ اس کا مقابلہ، ‘ماڈرن فیملی’ نامی نئی کامیڈی سیریز اور 30 Rock شو سے ہو گا۔

ایک اور ٹی وی سیریز Lostکی آخری اقساط دکھائی جارہی ہیں۔ یہ سلسلہ وار ڈرامہ طیارے کے حادثے میں بچ جانےوالے مسافروں کے بارے میں ہے جو ایک پر اسرار جزیرے پر گرتے ہیں۔ اِس سیریز کو 12نامزدگیاں ملی ہیں، جِن میں سے ایک اور بہترین ڈرامہ ہے ۔ یہ 1960ءکے عرصے کے دور سے متعلق شو Mad Menسے مقابلہ کرے گا،جِس نے پچھلے سال انعام جیتا تھا۔

ایمی ایوارڈز کی تقریب 29اگست کو لاس انجلیس میں منعقد ہوگی۔

XS
SM
MD
LG