رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی گرفت مضبوط، 489 رنز کی برتری

یہ تیسرا موقع ہے جب 391 یا اس سے زائد برتری کے باوجود انگلش ٹیم نے مخالف ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا، اس سے قبل 1930 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 563 رنز جبکہ 1928 میں آسٹریلیا کو 399 رنز کی برتری کے باجود فالوآن نہیں کرایا تھا۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر98 رنز بنالئے۔ یوں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر489 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ بیٹسمینوں کی ناقص کار کردگی کے باعث پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

391 رنز کی برتری پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری بڑی لیڈ ہے، اس سے قبل 1954ء میں ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے 401 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

یہ تیسرا موقع ہے جب 391 یا اس سے زائد برتری کے باوجود انگلش ٹیم نے مخالف ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا، اس سے قبل 1930 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 563 رنز جبکہ 1928 میں آسٹریلیا کو 399 رنز کی برتری کے باجود فالوآن نہیں کرایا تھا۔

الیسٹر کک اور ہیلز نے دوسری اننگز میں 68 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، ہیلز 24 رنز کی اننگز کھیل کر محمد عامر کا شکار بنے۔

اس کے بعد جوروٹ اور کک نے دوسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 30رنز کا اضافہ کیا۔

آج جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 98رنز بنائے تھے یوں اسے پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 489رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی 9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

XS
SM
MD
LG