رسائی کے لنکس

اینڈریو اسٹراس کرکٹ سے ریٹائر

لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اسٹراس نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اسٹراس نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ان کے بقول یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن ان کے خیال میں ’’ یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور میری ذات کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں اس موقع پر دستبردار ہوجاؤں‘‘۔

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

2009ء سے کپتانی کے فرائض انجام دینے والے اسٹراس کی جگہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے کپتان الیسٹر کک اب ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

35 سالہ اسٹراس نے بدھ کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا’’گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سوچ بچار کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ٹیسٹ کیپٹن اور کرکٹ کے تمام شعبوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں۔‘‘

ان کے بقول یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن ان کے خیال میں ’’ یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور میری ذات کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں اس موقع پر دستبردار ہوجاؤں‘‘۔

اسٹراس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف لگاتار دو ایشز سیریز جیتنے کے علاوہ گزشتہ سال عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG