رسائی کے لنکس

انگلینڈ: ایون مورگن ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر


مورگن (فائل فوٹو)
مورگن (فائل فوٹو)

ایون مورگن کو اسٹورٹ براڈ کے زخمی ہونے کی وجہ سے یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ہونے والی کرکٹ سیریز کے لیے ایون مورگن کو ٹی ٹوئنٹی کے لیے کپتانی کے فرائض سونپے ہیں۔

انھیں اسٹورٹ براڈ کے زخمی ہونے کی وجہ سے یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 اور ابتدائی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی کیا ہے۔

سری لنکا برطانیہ میں میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے گا۔

33 سالہ مائیکل کیربیری کو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے جب کہ این بیل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی تاہم مائیکل لمب کو ڈراپ کردیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے باؤلر ہیری گرنی اور ٹم بریسنن کو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 20 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز 22 مئی سے ہو گا جب کہ ٹیسٹ میچ 12 جون کو لارڈز کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG