رسائی کے لنکس

انگلینڈ کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح


انگلینڈ کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح
انگلینڈ کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح

انگلینڈنے برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھار ت کو ایک اننگز اور 242رنز سے شکست دے کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز تین، صفر سے جیت لی اور ٹیسٹ میچوں کی عالمی درجہ بندی میں اول پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت کی پوری ٹیم 244رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔کپتان مہندرا سنگھ دھونی 74رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے اور ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔

انگلینڈ کی طرف سے اینڈریسن نے چار، براڈ اور پیٹرسن نے دو، دو اور بریسنن نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی تھی جو اپنی پہلی اننگز میں 224رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی۔اس کے جواب میں انگلینڈ نے پراعتماد اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 710رنز سات کھلاڑی آوٴٹ پر اپنی پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بلے بازالیسٹر کُک نے 294اور مورگن نے 104رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

الیسٹر کک کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG