رسائی کے لنکس

سعید اجمل نے ووسٹر شائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا


فائل
فائل

'ووسٹر شائر' کے لیے یہ سعید اجمل کا مسلسل تیسرا سیزن ہوگا۔

پاکستان کے آف سپنر سعید اجمل نے انگلش کاونٹی کرکٹ کلب 'ووسٹر شائر' کی طرف سے کھیلنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

اس معاہدے کے بعد 'ووسٹر شائر' کے لیے یہ سعید اجمل کا تیسرا مسلسل سیزن ہوگا۔

نئے معاہدے کے تحت سعید اجمل رواں سال جولائی میں ووسٹر شائر کے لیے کھیلنا شروع کریں گے۔

اپنے نئے معاہدے کے بارے میں سعید اجمل نے کہا ہے کہمیرے کیریر میں بالنگ ایکشن کی وجہ سے ایک مشکل وقت آیا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ میں اس سے نکل آؤں گا۔"

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت کے دوران انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ ووسٹرشائر کی مدد بھی دستیاب رہی۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سعید اجمل پر متنازع بالنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی لگا دی تھی۔

پاکستانی بالر نے رواں مہینے بھارتی شہر چنئی میں بالنگ ٹیسٹ دیا تھا جس کے بعد ان کے ایکشن کو کلیئر کر دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG