رسائی کے لنکس

فلم 'ریڈی 'نے پہلے ہفتے ہی میدان مار لیا، چالیس کروڑ کا بزنس


فلم 'ریڈی 'نے پہلے ہفتے ہی میدان مار لیا، چالیس کروڑ کا بزنس
فلم 'ریڈی 'نے پہلے ہفتے ہی میدان مار لیا، چالیس کروڑ کا بزنس

سلمان خان کی نئی فلم "ریڈی" نے میدان مار لیا ۔ فلم کی ریلیز کا یہ پہلا ہفتہ ہے اور ایک ہی ہفتے میں اس نے چالیس کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ باکس آفس پر فلم ہٹ ہوگئی اوراس کے ساتھ ہی ہٹ ہوگئی سلمان خان اور آسین کی نئی جوڑی۔ یہ دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔

ممبئی ، دہلی اور دیگر بڑے بھارتی شہروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فلم کا ہر شو 'ہاوٴس فل ' جارہا ہے۔ سلمان خان نے "ریڈی" میں ایکشن اور مزاحیہ ہیرو کاکردار ادا کیا ہے اور سلمان کی یہی اداکاری لوگوں کے دلوں کو بھاگئی ہے ۔" ریڈی" پچھلے چھ ماہ کے دوران ریلیز ہونے والی سب سے زیادہ کامیاب اور سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی فلم شمار کی جانے لگی ہے۔

فلمی پنڈتوں کو امید ہے کہ جس تیزی سے فلم نے پہلے ہفتے بزنس کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ " ریڈی" جلد ہی سوکروڑ کا بزنس کرنے والی فلم "دبنگ "کا ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔

انیس بزمی کی نگرانی میں بنی فلم" ریڈی" ،" دبنگ "کے فوری بعد ریلیز ہونے والی سلمان خان کی پہلی فلم ہے ۔ اس فلم کے دوگانوں " کریکٹر ڈھیلا"اور " دھنکا چکا" نے فلم کے میوزک اور فلم دونوں کو پہلے ہی ہٹ ثابت کردیا تھا۔اب تو ہر جگہ ان گیتوں کی دھوم ہے ۔

XS
SM
MD
LG