رسائی کے لنکس

امیتابھ کا نیا روپ ’اسٹائلش بڈھا‘


امیتابھ کا نیا روپ ’اسٹائلش بڈھا‘
امیتابھ کا نیا روپ ’اسٹائلش بڈھا‘

بالی ووڈ فلموں کے سپراسٹار امیتابھ بچن آپ کو عنقریب ایسے رول میں دکھائی دیں گے جو آپ نے اب تک نہیں دیکھا۔ فلم "بڈھا ہوگا تیرا باپ" میں امتیابھ نے وہ رنگ بھرے ہیں کہ جو دیکھتے ہی بنتے ہیں۔ فلم "بڈھا ہوگاتیرا باپ" کے ڈائریکٹر پوری جگن ناتھ ہیں۔

فلم میں امیتابھ نے نہایت جدید طرز کا لباس، مختلف اور بہت شوخ رنگوں کے اسٹائلش سوٹس، لیدر جیکٹس، کنٹیکٹ لینس، انتہائی مہنگی اور دنیا کی مشہور ترین جینز اور دیگر ملبوسات پہنے ہیں جن کی قیمت عام آدمی کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ ہے ۔

یہی نہیں بلکہ امیتابھ نے فلم میں جو گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں استعمال کی ہیں وہ بھی دنیا کی انتہائی جدید، خوب صورت ترین اور مہنگی ترین گاڑیاں ہیں۔ ۔۔ اور سنیے امیتابھ فلم میں بیک وقت جو دو گھڑیاں استعمال کریں گے ان کے بارے میں بھی یہی کچھ کہا جاسکتا ہے جو گاڑیوں کے بارے میں کہا گیا ہے۔

امیت کوجوانی میں "اینگری ینگ مین" کہا جاتا تھا جبکہ فلمی پنڈتوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلم کے بعد امیتابھ کو "ا ینگری اولڈ مین" کہاجانے لگے گا۔ ۔ فلم "بڈھا ہوگا تیرا باپ" یکم جولائی کو ریلیزہورہی ہے۔

XS
SM
MD
LG