رسائی کے لنکس

logo-print

شاہ رخ خان اسٹائلش فنکاروں کی ریس ہار گئے، رہتک آگے نکل گئے


بالی ووڈ فلموں کے سپر اسٹار اور ہزاروں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان اسٹائلش فنکاروں کی ریس ہار گئے ہیں۔ جی ہاں۔ عوامی زبان میں کہا جائے تو اس بات کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ شاہ رخ خان بھارت کے سب سے زیادہ ’اسٹائل مارنے ‘والے اداکارہ نہیں ہیں بلکہ یہ بازی جیت لی ہے رہتک روشن نے۔

انٹرنیٹ کی دنیا کے مشہور سرچ انجن ”یاہو۔انڈیا“ نے اپریل میں ایک سروے کرایا تھا جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ عوام کی نظر میں سب سے زیادہ ”اسٹائلش آئیکون“ کون ہے ۔ اس کیٹیگری میں جو تین بڑے نام دیے گئے تھے وہ شاہ رخ خان، رہتک روشن اور کرکیٹر ایم ایس دھونی کے تھے۔

سروے میں مجموعی طور پر ایک ہزار دو سو تئیس افراد نے حصہ لیا۔ ان میں سے 18 فیصد ووٹ رہتک روشن کو، 16 فیصد دھونی کو جبکہ شاہ رخ خان کو 15 فیصد ووٹ دیئے، اور یوں رہتک بن گئے بھارت کے اسٹائلش آئیکون۔

سروے میں لوگوں سے ’اسٹائلش کپل‘ یعنی سب سے زیادہ اسٹائلش جوڑی کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔ اس سوال کے جواب میں لوگوں کی اکثریت نے ابھیشیک اورایشوریہ رائے بچن کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امیتابھ بچن کو سب سے اچھی ڈریسنگ کرنے والی شخصیت قراردیا گیا۔ سروے میں حصہ لینے والے افراد میں سے تین چوتھائی افراد کی تعداد 18سے 34سال کے درمیان تھی۔

لوگوں کی اکثریت نے عامر خان کو ایک ایسی شخصیت قرار دیا جس کے پاس اسٹائل تو ”وکھرا“ ہے ہی ٹیکنکس بھی سب سے زیادہ انہیں کے پاس ہیں۔سروے میں اداکارہ ریکھا کوبھارت کے روایتی فیشن کو سب سے زیادہ عام کرنے والی اداکارہ چنا گیا۔

ریکھا کے برعکس فلم ”دی ڈرٹی پکچر“ کی اسٹار ودیا بالن کوسب سے منفرد فیشن اسٹائل اپنانے والی اداکارہ قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG