رسائی کے لنکس

ماضی کے نامور ہیرو متھن چکرورتی علیل، لندن میں زیرعلاج


ماضی کے نامور ہیرو متھن چکرورتی علیل، لندن میں زیرعلاج
ماضی کے نامور ہیرو متھن چکرورتی علیل، لندن میں زیرعلاج

بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے ہیرو متھن چکرورتی کو علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ وہ ان دنوں لندن میں ساجدخان کی فلم " ہاوٴس فل ٹو" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہیں پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔

اس سے قبل بھی انہیں پیٹ میں درد کی شکایت تھی مگر وہ اس درد کو معمولی سمجھ کر ٹال گئے اور مناسب علاج نہ کراسکے جس کے بعد انہیں جمعرات کو دوبارہ پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی۔ مگر اس بار درد اس قدر شدید تھا کہ انہیں شوٹنگز چھوڑ کر اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

لندن کے پیٹرس برگ میں سیٹ پر موجود ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ انوسٹی گیشن، ٹیسٹ اور دواوٴں کے استعمال سے ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔

متھن کے بیٹے مہاشے کے مطابق ان کے والد کو اکثر ایسیڈیٹی کی شکایت رہتی ہے مگر اس بار معاملہ کچھ زیادہ نازک ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تاہم وہ روبصحت ہیں۔

فلم " ہاوٴس فل ٹو" کی شوٹنگ بھی تقریباً مکمل ہوچکی ہے جس کے بعد امید ہے کہ متھن جلد ہی بھارت واپس آجائیں گے۔

XS
SM
MD
LG