رسائی کے لنکس

مصر: فائرنگ سے دو فوجی افسر ہلاک


ہلاک ہونے والے فوج کے ایک کرنل اور بریگیڈئیر جنرل قاہرہ کے شمال میں جنگجوؤں کی محفوظ پناہ گاہ کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے تھے۔

مصر میں دو فوجی افسران بدھ کو جنگجوؤں کے ایک گروپ سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کارروائی کے دوران پانچ جنگجو مارے گئے جب کہ اُن کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صحرائے سینا میں سرگرم ایک شدت پسند گروپ ’انصار بیت المقدس‘ کے جنجگوؤں کے بم اور ہتھیار ذخیرہ کرنے کے مرکز کے خلاف کارروائی کی۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے فوج کے ایک کرنل اور بریگیڈئیر جنرل قاہرہ کے شمال میں قلیوبیا صوبے میں جنگجوؤں کی محفوظ پناہ گاہ کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے تھے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

دونوں فوجی افسر بم ناکارہ بنانے کے ماہر تھے۔

اسرائیل کی سرحد سے ملحقہ صحرائے سینا میں موجود شدت پسند گروپ سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے آئے ہیں اور گزشتہ سال اخوان المسلمین کے حمایت یافتہ صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد جنگجوؤں کے حملوں میں تیزی آئی جس کے بعد سے سیکورٹی فورسز کے لگ بھگ تین سو اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG