رسائی کے لنکس

علیحدگی پسند گروہ ایٹا کا جنگ بندی کا اعلان


.
.

علیحدگی پسند تنظیم ایٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مسلح تحریک ختم کر کے جمہوری عمل کے ذریعے اپنے اغراض و ٕمقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

اسپین میں علیحدگی پسند تنظیم ایٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مسلح تحریک ختم کر کے جمہوری عمل کے ذریعے اپنے اغراض و ٕمقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

اتوار کو باسق اخبار گارا کی ویب سائٹ پر ڈالی گئی ایک ویڈیو میں تین نقاب پوش عسکریت پسندوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔ انہوں نے باسق زبان میں کہا کہ وہ مسلح کارروائیاں ختم کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص نے کہا کہ ایٹا نے مسلح کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کئی ماہ پہلے کیا تھا تا کہ ایک جمہوری طریقے سے جدوجہد کا آغاز کیا جا سکے۔ابھی تک یہ واضع نہیں ہے کہ یہ جنگ بندی مستقل ہے یا عارضی۔

ایٹا نے آخری مرتبہ جنگ بندی کا اعلان مارچ 2006میں کیا تھا۔ مگر اس کے نو ماہ بعد ہی ایٹا نے میڈرڈ کے براجاس ائیرپورٹ پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔ اس دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسپین کی حکومت نےجنگ بندی کے اعلان پر ابھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے مگر علاقائی باسق حکومت نے ، جسے میڈرڈ کی حمایت حاصل ہے، کہا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں اس لئے کہ ایٹا نے تشدد کا راستہ نہیں چھوڑا۔

ایٹا نامی تنظیم گزشتہ چالیس برسوں سے شمال مشرقی ا سپین اور جنوب مغربی فرانس کے کچھ علاقوں پر مشتمل ایک علیحدہ باسق ریاست کے قیام کے لیے مسلح جدوجہد کر رہی ہے اور اس کی پر تشدد کارروائیوں میں آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یورپی یونین اور امریکہ ایٹا کو دہشت گرد تنظیم گردانتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG