رسائی کے لنکس

logo-print

ایتھوپیا: انتخابات میں حکمران جماعت کی کامیابی، یورپی یونین کے خدشات


یورپی یونین نے کہا ہے کہ اسے ایتھوپیا میں اتوار کے انتخابات کے بارے میں خدشات ہیں جن میں حکمران جماعت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوچکی ہے۔

ایتھوپیا کے انتخابی بورڈ نے کہا ہے کہ ای پی آرڈی ایف اتحاد نے 477 نشستیں جیتیں ہیں جو پارلیمنٹ کی کل نشستوں کا تقریبا87 فی صد ہیں۔ منگل کے روز ای پی آرڈی ایف کے ہزاروں حامیوں نے عدیس بابا میں ایک ریلی نکال کر کامیابی کا جشن منایا۔

تاہم یورپی یونین کے مبصرین کے مشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرکاری ذرائع انتخابی مم کے دوران حکمران جما عت کی مدد کے لیے استعمال ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔

مبصرین کے مشن کے سربراہ برمن نے کہاہے کہ مشن کو ہراساں اور خوف زدہ کیے جانے کے بارےمیں شکایات بھی ملی تھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شکایات کی نمایاں تعداد اور ان کا تسلسل ایک تشویش ناک بات ہے۔

حزب اختلاف کے سب سے اہم اتحادی میڈرک کے راہنماؤں نے انتخابی نتائج کو جعل سازی پر مبنی قراردیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کا پولنگ کے ہر پہلو پر کنٹرول تھا۔

ایتھوپیا کے قومی انتخابی بورڈ کاکہنا ہے کہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور جمہوری تھے۔

XS
SM
MD
LG