رسائی کے لنکس

ایتھیوپیا: قائم مقام وزیر اعظم نے عہدہ سنبھال لیا


ایتھوپیا کے قائم مقام وزیراعظم ہیلی میریم
ایتھوپیا کے قائم مقام وزیراعظم ہیلی میریم

قائم مقام وزیراعظم ہیلی میریم ایتھوپیا کی تاریخ میں پہلے پروٹسٹنٹ عیسائی سربراہ اور کابینہ میں چند جنوبی علاقے کے سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جنہیں 2010ء میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ مقرر کیا گیا تھا

ایتھوپیا کے نائب وزیراعظم میلز زیناوی کی موت کے بعد ڈپٹی وزیراعظم ہیلی میریم ڈیسالیگن نے قائم مقام وزیراعظم کی حیثیت سے مسند اقتدار سنبھال لیا ہے۔

قائم مقام وزیراعظم ہیلی میریم ایتھوپیا کی تاریخ میں پہلے پروٹسٹنٹ عیسائی سربراہ اور کابینہ میں چند جنوبی علاقے کے سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جنہیں 2010ءمیں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ مقرر کیا گیا تھا۔ چند ہفتے قبل ہی پارٹی نے انہیں پارٹی کا ڈپٹی چیئر مین منتخب کیا تھا ۔

سینتالیس سالہ ہیلی میریم 90کے دہائی کے آخر میں ایتھیوپیا کی حکمراں جماعت کے میمبر بنے اور وہ ساؤتھ نیشنل اینڈ پیپلز ریجن کے سربراہ ایبٹ کیشو کی جگہ ڈپٹی صدر بنے جنہیں کرپشن کے الزامات کے باعث فارغ کر دیا گیا تھا۔

نو منتخب وزیراعظم توقع کر رہے ہیں کہ آئندہ چند روز میں وہ بحیثیت وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھا لیں گے لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ 2015ءمیں ہونیوالے انتخابات تک برسر اقتدار رہیں گے یا نہیں ۔
XS
SM
MD
LG