رسائی کے لنکس

یورپی یونین کی روس کے خلاف اقتصادی تعزیرات میں توسیع


آزادی اسکوائر، کئیف
آزادی اسکوائر، کئیف

یورپی یونین کے سربراہان نے مشرقی یوکرین کے تنازع میں کردار پر روس کے خلاف سخت تعزیرات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کا اعلان جمعرات کے روز یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔

روس کے خلاف موجودہ تعزیرات جولائی 2018ء تک جاری رہیں گی۔

یورپی کونسل کے صدر، ڈونالڈ ٹسک نے ٹوئٹر پر شائع ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’روس کے خلاف معاشی تعزیرات میں توسیع کے معاملے پر یورپی یونین متحد ہے‘‘۔

تعزیرات میں مالیات، توانائی اور دفاعی صنعتوں کو ہدف بنایا گیا ہے، جب کہ یورپی یونین کی منڈیوں تک روس کی رسائی کو محدود کیا گیا ہے، جنھیں 2014ء کی موسم گرما میں پہلی بار اُس وقت لاگو کیا گیا تھا جب روس نے یوکرین کے کریمیا کے جزیرے کو ضم کیا تھا۔ تب سے، ہر چھ ماہ کے بعد اس میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔

یوکرین کے صدر پیترو پوروشنکو نے تعزیرات میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG